سابق وزیراعلیٰ سندھ کا بیٹا کار حادثے کا شکار
Image

لیہ:(سنونیوز) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بیٹے کی گاڑی حادثہ کا شکار، مراد علی شاہ کے فرزند ظہیر شیراز شاہ اور ساتھی سوار علی حسین شاہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ لیہ کےعلاقے موضع رکھ خیرے والا کے کھوہ چاہ گنجی والامقام پر پیش آیا،حادثہ کے دوران تیز رفتاری پر گاڑی جیپ ٹریک پر الٹ گئی۔

مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ مظفر گڑھ سے جیپ ٹریک کے جائزہ کیلئے لیہ آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو ملتان کے نجی ہسپتال بھجوا دیا۔

8ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز آج ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا سے ہوگا،مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ 3 اضلاع کے صحرائی علاقے پر مشتمل 200 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل اور دشوار ٹریک تیار کر لیا گیا ہے، جیپ ریلی میں نادر مگسی، سلمی،تشنا پٹیل سمیت ملک بھر سے نامور مرد و خواتین جیپ ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائینگے۔

۔آٹھویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 2023میں شرکت کے لئے 50سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے زیر اہتمام ہونے والی8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔تھل جیپ ریلی کے حوالے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اب تک 50سے زائدکھلاڑیوں نےرجسٹریشن کا کام کروا لیا ہے۔ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق ابھی مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہے اورامید ہے کہ ریس میں حصہ لینے والوں کی تعداد100کے لگ بھگ ہوجائے گی