وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر، نوٹیفکیشن جاری
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے وفاق کے سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی سول ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ 32000 روپے ہزار ہو گی، وفاقی سول ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32000 روپے بجٹ میں مقرر کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا۔ یاد رہے اس سے قبل حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 7200، گریڈ 21 کا 6 ہزار، گریڈ 20 اور 19 کا 4920 کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گریڈ 18 اور 17 کے سرکاری ملازمین 3840، گریڈ 16 سے 12 کا 2160 جبکہ گریڈ 11 سے 5 کے ملازمین کا ڈیلی الاؤنس 1320 روپے کیا گیا۔ سرکاری ملازمین کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کیلئے 7.50 روپے اور موٹر سائیکل کیلئے 3.75 روپے فی کلو میٹر اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ذاتی کار کے استعمال پرسفری الاؤنس 15 روپے اور موٹرسائیکل کے استعمال پر 6 روپے فی کلومیٹر اضافہ ہوا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage