لاہور میں خودکشی کے واقعات کا گراف بڑھ گیا
لاہور :(سنونیوز)صوبائی دارلحکومت لاہور میں خودکشیوں کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ۔رواں سال کے دوران 81 افراد نے خودکشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال 51 مرد جبکہ 27 خواتین نے مختلف وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، خودکشی کرنے والوں کی عمریں 18 سے 35 سال تک ہیں۔ جنوری میں مختلف علاقوں میں 4 مرد اور 1 خاتون نے خودکشی کی ۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں 5 مرد، 3 خواتین جبکہ مارچ میں 2 مرد اور 3 خواتین نے خودکشی کی، اپریل میں 4 مرد اور 5 خواتین نے موت کو گلے لگا لیا جبکہ مئی میں 5 مرد اور 4 خواتین نے زندگی کا خاتمہ کیا ۔
سب سے زیادہ خودکشیوں کے 10 واقعات جون میں رپورٹ ہوئے ، جون میں 6 مرد 4 خواتین نے خود کشی کی۔ جولائی میں 4 مرد اور 4 خواتین نے خود کشی کی، اگست میں 5 مرد اور 3 خواتین نے خودکشی کی۔
ستمبر میں 6 مرد اور 3 خواتین نے خود کشی کی ، اکتوبر میں 3 مرد اور 3 خواتین نے خودکشی کی ؕ۔ نومبر میں 3 مردوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر موت کو گلے لگا لیا ۔