10 December 2023

Homeتازہ ترینآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی قرض کوٹہ سے متعلق اصلاحات تجویز

آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی قرض کوٹہ سے متعلق اصلاحات تجویز

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات تجویز کر دی/فائل فوٹو

آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی قرض کوٹہ سے متعلق اصلاحات تجویز

اسلام آباد: (سنو نیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات تجویز کر دی۔ تجویز کی منظوری کی صورت میں ملکوں کے قرض کوٹہ میں 50 فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔ اصلاحات کی حتمی منظوری 15 دسمبر کو آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز دے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات تجویز کر دی اصلاحات کی حتمی منظوری 15 دسمبر کو آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز دے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے قرض کیلئے کوٹہ بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے، موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹے بڑھ سکتا ہے، پاکستان کیلئے کوٹہ بڑھنے سے چھ سے نو ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article