3 December 2023

Homeتازہ ترینمشہور فٹبالر نیمار کی گرل فرینڈ کے گھر ڈکیتی کی واردات

مشہور فٹبالر نیمار کی گرل فرینڈ کے گھر ڈکیتی کی واردات

مشہور فٹبال نیمار جونیئراور گرل فرینڈ فائل فوٹو

مشہور فٹبالر نیمار کی گرل فرینڈ کے گھر ڈکیتی کی واردات

لاہور: (سنو نیوز) برازیل سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹبال نیمار جونیئر کی گرل فرینڈ برُونا بیان کاردی کے گھر پر مسلح افراد نے ڈکیتی کی ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 افراد برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں واقع برُونا بیان کاردی کے اپارٹمنٹ میں گھسے اور وہاں انہوں نے ڈکیتی کی کوشش کی۔


جب ڈاکوؤں نے فٹبالر کی گرل فرینڈ کے گھر میں ڈکیتی کی تو اُس وقت برُونا اور اُن کی شیر خوار بیٹی گھر پر موجود نہیں تھیں تاہم اس واردات میں ملوث 20 برس کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جب ڈاکو گھر میں گھسے تو اُس وقت برُونا بیان کاردی کے والدین گھر پر موجود تھے تاہم پڑوسی کی جانب سے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد ڈاکو وہاں سے فرار ہوگئے۔


ساؤ پاؤلو کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق تین افراد گھر میں گھسے اور انہوں نے وہاں پر بیان کاردی کے والدین کو ہراساں کیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پرس، گھڑیاں اور زیورات چوری کیے۔ اس واردات میں ملوث 20 برس کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔


دوسری جانب برُونا بیان کاردی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا ہے کہ ’ڈاکوؤں کے قبضے سے چیزیں واپس لے لی گئی ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر کے تمام افراد ٹھیک ہیں اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خیال رہے برازیلین سپرسٹار فٹبالر اس وقت سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال کا حصہ ہیں۔

Share With:
Rate This Article