دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی عکس بندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Image

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر نے اپنی فلم کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کی کچھ خصوصی تصاویر شیئر کرکے مداحوں میں جوش پیدا کر دیا ہے۔ میگا بسٹر فلم کے چاروں پروڈیوسرز کو بھی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسد جمیل خان بھلے ہی صحت کے شعبے سے وابستہ رہے ہوں لیکن انہوں نے اپنے شوق کو آگے بڑھانے سے کبھی نہیں روکا۔ اسد جمیل اس وقت خیبر پختونخوا کے فرنٹیئر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید یہ ان کو یہ سہرا جاتا ہے کہ وہ ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہیں جو ملک بھر کے تھیٹروں میں "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کو لانے کے ذمہ دار ہیں۔ اسد جمیل اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ جمیل کی شادی عمارہ حکمت سے ہوئی، جو فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ میاں بیوی کی جوڑی مداحوں کو "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کے ساتھ ایک تازگی بخش تجربہ دینے کے لیے بہت پرجوش ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" 13 اکتوبر 2022 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ عباسی، اور حمائمہ ملک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" 1979 کلاسک "مولا جٹ" کا ریمیک ہے، جس میں سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور آسیہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔