عید کے بعد مداحوں کو بڑا سرپرائزدوں گی: مہوش حیات
Image

کراچی:(ویب ڈیسک) معروف لالی ووڈ اسٹار مہوش حیات کا کہنا ہے کہ عید کے بعد بڑ اسپرائز دینے جارہی ہوں ،کوشش کرتی ہوں کہ سال میں 1 سے 2 اچھے پراجیکٹس کروں۔

پاکستان کو سب سے زیادہ کامیاب ترین فلمز دینے والی اداکارہ مہوش حیات اپنی نئی آنے والی فلم 123 واں میں بڑی عید کے موقع پر بھی سینما گھروں میں دکھائی دیں گی ۔ ندیم بیگ کی ہدایت کردہ اس فلم میں مہوش پاکستان کے اس وقت کے سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کیے جانے والے اداکار وہاج علی کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔

مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم میں اداکار وہاج علی کے ساتھ انہوں نے پہلی مرتبہ کام کیا، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا ۔وہاج بہت میچیور اداکار ہیں جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیںاور اسکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے ساڑھی زیب تن کی، وہ اس فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو کہ ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کےدوران کہا کہ وہ اسی لیے کم پراجیکٹس میں نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو بہترین کونٹینٹ میں دکھائی دینے کی خواہش رکھتی ہیں،ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سال میں ایک یا دو کوئی بھی اچھے پراجیکٹ دے سکوں تاکہ ان کے مداح ان کی اداکاری سے محظوظ ہو سکیں۔ اداکارہ نے اشارہ دیا کہ اگلے برس کو ٹی وی اسکرین پر ٹی وی ڈرامہ کرتی دکھائی دیں گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage