لیونل میسی سعودی عرب کے الہلال کلب کیساتھ معاہدے پر رضا مند

5/9/2023 7:27
لاہور(سنو نیوز) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ معاہدے پر رضا مند ہو گئے۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب کی 262 ملین پاؤنڈز سالانہ معاہدے کی پیشکش کو میسی نے قبول کرلیا ہے، اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اس وقت فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیل رہے ہیں، مگر پی ایس جی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر لیونل میسی کو 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ 2021 میں لیونل میسی نے پی ایس جی کے ساتھ 2 سال تک کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو رواں سال ختم ہو جائے گا، تاہم فرانسیسی کلب کی جانب سے معطلی پر خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ لیونل میسی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے اور کسی دوسرے کلب کے لیے کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔
ایسے میں رپورٹس سامنے آئیں کہ سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے میسی کو تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضے کے معاہدوں میں سے ایک کی پیشکش کی ہے۔
ضرور پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025

بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025

تمباکو نوشی ہر سال ملک میں ڈیڑھ لاکھ زندگیاں نگلنے لگی
October, 19 2025

کراچی: ٹماٹر کے دام بے لگام، شہری پریشان
October, 19 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage