ساجد علی سدپارہ آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کو تیار
Image
لاہور(ویب ڈیسک) ساجد علی سدپارہ نیپال میں اضافی آکسیجن کی مدد کے بغیر 8 ہزار 886 میٹر بلند دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کا حتمی مقصد اضافی آکسیجن کی مدد کے بغیر آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیوں پر کو سر کرنا ہے، فی الحال، وہ نیپال میں ہیں اور کوہ پیمائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 15 اپریل 2021 کو ساجد سدپارہ نے نئی تاریخ رقم کی تھی اور بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال میں 8 ہزار91 میٹر بلند دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا پہاڑ کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔ ساجد پہلے ہی بغیر اضافی آکسیجن کے کئی اونچی چوٹیاں سر کر چکے ہیں، جن میں پاکستان میں واقع 8 ہزار 611 میٹر بلند کے ٹو، 8ہزار 80 میٹر بلند گشربرم 1، 8 ہزار 35 میٹر بلند گشربرم 2 اور نیپال میں 8 ہزار 163 میٹر بلند منسلو شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ساجد نے کہا کہ وہ معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کو سپورٹ کرتے رہے ہیں اور دیگر نیپالی کوہ پیماؤں نے ان کا ساتھ دیا۔ ساجد نے کہا کہ میں سیون سمٹ ٹریک کی زمینی لاجسٹک سپورٹ کا استعمال کروں گا جو میرے میزبان ہیں۔