کشیدہ صورتحال: 10 مئی کو ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز بند کرنے کا فیصلہ
Image

لاہور: (سنو نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ملک بھرپرائیویٹ اسکولز بندرہیں گے۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کل 10مئی بروزبدھ ملک بھرپرائیویٹا سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ ریگولرکلاسز شیڈول کاآئندہ اعلان کل مشاورت کے بعد جاری کیا جائےگا۔ طلبہ، اساتذہ،ا سٹاف اوروالدین سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرامن اوراحتیاط اختیار کرنے کی اپیل ہے۔

دوسری جانب برٹش کونسل نے کیمبرج کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتو ی کر دیے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں شفٹوں کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں، یہ فیصلہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اور طلبہ کےتحفظ کیلئے کیا گیا، امتحانات کی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔