ڈریپ نے چار کارڈیک سٹنٹ کی نئی قیمتوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا
Image
لاہور:(سنونیوز) ڈریپ نے چار کارڈیک سٹنٹ کی نئی قیمتوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔چار غیر ملکی ساختہ کارڈیک سٹنٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امریکی کارڈیک سٹنٹ پرومس پرئمیئر کی قیمت58 ہزار 765روپے،امریکی کارڈیک سٹنٹ ڈیسائنی ایکس ٹو کی قیمت72 ہزار 450روپے،جاپانی کارڈیک ا سٹنٹ الٹی ماسٹر کی قیمت 65 ہزار 507 روپے ،اٹلی، ترکش کارڈیک سٹنٹ کی قیمت 53ہزار 130روپے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے امریکی، جاپانی، اٹلی و ترک ساختہ کارڈیک سٹنٹ کی ایم آر پی مقرر کی گئی ہے۔ای سی سی نے گذشتہ روز چار کارڈیک سٹنٹ کی ایم آر پی مقرر کی تھی ۔وزارت صحت نے ای سی سی سے سٹنٹ کی ایم آر پی مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔