الیکشن کے موقع پرعوام کی رائے جاننا آزادی اظہار ہے: حبیب اکرم
Image
لاہور:(سنو نیوز) سینئر اینکر پرسن سنو نیوز حبیب اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت میں بیان دے دیا ہے کہ الیکشن سروے پر پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے حوالے سے آج کا فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے، الیکشن کے موقع پر عوام کی رائے جاننا آزادی اظہار ہے، جسٹس علی باقر نجفی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پیمرا نے جو نوٹسز جاری کیے تھے وہ واپس لے لیے ہیں۔ خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن سروے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے آگاہ کیا ہے کہ الیکشن سروے پر پابندی کا اطلاق صرف الیکشن دن کی حد تک ہے۔ الیکشن سروے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ الیکشن سروے پر پابندی کا اطلاق صرف الیکشن دن کی حد تک ہے، پیمرا نے جو نوٹسز جاری کیے ہیں واپس لے لیے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں سنو نیوز کے اینکر پرسن حبیب اکرم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹیلی ویژن چینلز پر الیکشن سروے کرنے کی پابندی کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ایڈووکیٹ میاں داؤد کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں پاکستان الیکٹرانک ایند ریگولیٹری اتھارٹی ، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔