190 ملین پاؤنڈ کیس: شہزاد اکبر، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنیکا حکم
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرح گوگی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فرح گوگی ، ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بنک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے، ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

فرح گوگی کی جائیداد کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی گئیں ہیں، فرح شہزادی کی موہڑہ نور اسلام آباد میں سو کنال اورایک چالیس کنال کی اراضی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لاہور اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں سات مختلف پلاٹس فرح گوگی کی ملکیت ہیں۔

عدالت کا فرح گوگی کی 22 لگثری گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم، فرح گوگی پاکستانی، امریکی اور برطانوی کرنسی کے 29 بنک اکاونٹس کی مالکن ہیں، عدالت کا فرح گوگی کے 29 بنک اکاونٹس منجمد کرنے کا بھی حکم جبکہ مرزا شہزاد اکبر کا لاہور کا کمرشل پلاٹ منجمد کرنے کا حکم، مرزا شہزاد اکبر کے 24 بنک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں

https://sunonews.tv/09/01/2024/pakistan/judiciary/63634/

زلفی بخاری کے 3 بنک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا، عدالت نے مجموعی طور پر 83 بنک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی، سابق چِیئرمین پی ٹی آئی کی نو مئی واقعات میں انسداد۔دہشت گردی عدالت میں پیشی ہوئی۔

سابق چیئرمین کی جی ایچ کیو گیٹ حملہ اور تھانہ سٹی توڑ ہھوڑ ہنگامہ آرائی کے درج مقدمات میں بذریعہ ویڈیو لنک اڈیالہ جیل سے حاضری لگائی جائے گی ۔ تفتشی افسر انسپکٹر ناظم شاہ نے نو مئی واقعات میں سابق چِیئرمین عمران خان کی طلبی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے استدعا کی تھی۔