27 February 2024

Homeتازہ ترینسوزوکی، ٹویوٹا اور کیِا موٹرز کی زبردست آفرز

سوزوکی، ٹویوٹا اور کیِا موٹرز کی زبردست آفرز

Great offers from Suzuki, Toyota and Kia Motors

سوزوکی، ٹویوٹا اور کیِا موٹرز کی زبردست آفرز

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کی نازک معاشی صورتحال کے باعث کاروبار ٹھنڈے پڑے ہیں اور کار ساز کمپنیاں بھی اس کی متاثر ہیں جس کے پیش نظر گاڑیوں کی فروخت کو بڑھانے کیلئے کسٹمرز کو متوجہ کرنے کیلئے پر کشش آفرز متعارف کروا دی گئی ہیں۔

ٹویوٹا کرولا نے حال ہی میں متعارف گئی اپنی نئی گاڑی ‘کرولا کراس ہائبرڈ’ کی فروخت بڑھانے کیلئے پرکشش آفر متعارف کروا دی ہے، کمپنی نے بینکس کے نام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر صارف ان بینکس کے ذریعے اپنی گاڑی بک کرواتے ہیں تو انہیں کم سے کم مارک اپ، کم ترین انشورنس ریٹس اور ترجیحی ڈیلیوری دی جائے گی۔ جن بینکس پر یہ سہولت میسر ہو گی ان میں بینک الفلاح، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی، بینک آف پنجاب، فیصل بینک سمیت دیگر بینکس شامل ہیں۔

کیِا موٹرز نے بھی کسٹمرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے زبردست آفرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں کیش بیک اور انسٹالمنٹ کی صورت میں ہو گا، یہ آفر صرف اور صرف 31 جنوری تک حاصل کی جا سکے گی، کیا موٹرز اپنے نئے کسٹمرز کو ‘پکانٹو اے ٹی’ کی خریداری پر 50 ہزار روپے کیش بیک کی سہولت دے رہی ہے جبکہ سپورٹیج کے تمام ماڈلز پر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کیش بیک دیا جائے گا۔

کیِا موٹرز نے اپنی معروف گاڑی ‘سورینٹو’ کیلئے بغیر انٹرسٹ انسٹالمنٹ پلان متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ سوزوکی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہا بلکہ اس نے سویفٹ کے جی ایل سی وی ٹی ماڈل پر ایک لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ آفر صرف جنوری میں ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

چینگان نے بھی اپنی گاڑی اوشان ایکس سیون کی خریداری پر 3 لاکھ روپے کی چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے، یہ آفر صرف جنوری تک ہی محدود ہے۔

Share With:
Rate This Article