سونے کی قیمت بڑھ گئی
Image

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل مارکیٹ کی وجہ سے پاکستان کی لوکل مارکیٹس میں گولڈ کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا تین سوروپے اضافے سے دو لاکھ 16400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 257روپے اضافے سے 185528روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 1900 روپے کمی سے 216100 روپے کا ہوگیا تھا۔ صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 گرام سونا 1629 روپے کمی دیکھی گئی۔ سونا سستا ہوکر 185271 روپے کا ہوگیا تھا۔ جبکہ 10گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 69 ہزار 832 روپے اور عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کمی سے 2047 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/01/2024/latest/63512/

اس سے قبل کاروباری ہفتے کے آخری روز 6 جنوری کو کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔جبکہ 857 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

6 جنوری کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 45 ڈالرز فی اونس ہو گیا تھا۔ دوسری جانب نئے سال کا پہلا کاروباری ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے منافع بخش رہا تھا۔ 100 انڈیکس میں 2064 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، نئے سال کے شروع میں انڈیکس 62,451 پر تھا۔