نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا
Image
کراچی:(سنو نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں ہیں، گرین شرٹس نے آکلینڈ میں بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے، نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے کیویز کی میزبانی میں 5 میچوں کی T20 سیریز کھیلے گی، گذشتہ روز سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچ چکی ہے۔ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 14 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا جس کے بعد سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ٹیم کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کو کمان سونپ دی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/08/01/2024/latest/63475/ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول: تاریخ میچ مقام 12 جنوری: پاکستان-نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آکلینڈ 14 جنوری: پاکستان-نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہیملٹن 17 جنوری: پاکستان – نیوزی لینڈ تیسرا T20 ڈونیڈن 19 جنوری: پاکستان- نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی کرائسٹ چرچ 21 جنوری: پاکستان-نیوزی لینڈ پانچواں ٹی ٹوئنٹی ہیگلے اوول نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، افتخار۔ احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان اور صاحبزادہ فرحان۔