
بلوچستان:(سنونیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ آڑنجی ہیضے کی وباء بے قابو ہونے پر ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نور محمد قاضی نے سنو نیوز کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو میں بتایا کہ ہیضے سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں ڈاکٹرز اور ادویات کے ہمراہ پہنچادی گئی ہے۔ ڈی ایچ اوسمیت کوئٹہ اور لسبیلہ سے بھی ٹیمیں متاثرہ علاقے روانہ کردی گئی ہے۔
تحصیل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں ہیضے سے ابتک 3افراد جاں بحق ایک درجن سے زائد متاثرہیں،علاقے کافی دور ہونے اور بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
صوبہ بلوچستان میں صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہر سال ہیضے سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوتے ہیں،ہیضے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں بھی ہر سال اضافہ ہوتا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage