19 April 2024

Homeدنیالندن کی بڑی مسجد بم کی اطلاع پر خالی

لندن کی بڑی مسجد بم کی اطلاع پر خالی

لندن کی بڑی مسجد بم کی اطلاع پر خالی

لندن کی بڑی مسجد بم کی اطلاع پر خالی

لندن :(ویب ڈیسک ) لندن میں موجود یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں شمار ہونے والی مسجد کو بم کی اطلاع پر خالی کروالیاگیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسجد کو کلیئر کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹاور ہیملٹس میں واقع 7 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی ایسٹ لندن مسجد کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کے اندر بم موجود ہے۔ای میل میں دھمکی دی گئی کہ مسجد میں موجود بم کو نماز کے دوران دھماکے سے اُڑا دیا جائے گا جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

پولیس نے مسجد کو خالی کرالیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل تلاشی لی۔ کوئی بم یا بارودی مواد نہ ملنے پر مسجد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ۔میٹ پولیس کے مطابق مسجد کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل مشرقی لندن میںموجودپرائمری اسکول کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر خالی کرالیا گیا تاہم اسکول سے بھی کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔لندن میں اس طرح کے واقعات معمول میں ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ بغض اسلام ہے جس کی وجہ سے لوگ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہی تاکہ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ پریشان اور اذیت میں مبتلا کیا جائے۔

٘میٹ پولیس کے مطابق جمعرات کو 3 بجے مسجد کی جانب سے فورسز کو بلایاگیا،پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسجد کی جامع تلاشی لی گئی تاہم اس دوران مسجد سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا جس کے بعد مسجد کو کلیئر کردیا گیا۔

دوسری جانب مسجد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ایم ای ٹی پولیس کے فوری ردعمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کشیدگی اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے اس دور میں، ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔ ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ 999 ڈائل کریں۔ آپ کی سمجھ اور مدد کے لیے آپ کا شکریہ۔”

Share With:
Rate This Article