12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پرسن آف دی ائیر قرار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پرسن آف دی ائیر قرار

مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پرسن آف دی ائیرقرار / فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پرسن آف دی ائیر قرار

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) معروف امریکی جریدے ” ٹائم میگزین” نے مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پرسن آف دی ائیرقرار دے دیا۔ جریدے نے گلوکارہ کی گائیکی کی مہارت اور اس فن کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو پرسن آف دی ائیر قرار دیا ہے۔

گلوکارہ نے 14 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 10 گریمی ایوارڈ سمیت مختلف ایواڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔ 2019 میں گلوکار دنیا کی 100 شخصیات کی لسٹ جنہوں نے سب سے زیادہ کمائی کی، اس لسٹ میں پہلے نمبر پر تھیں جبکہ 2020 میں 25 ویں نمبر پر تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)


گلوکارہ نے جریدے کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے گائیکی کا شوق بچپن سے ہی تھا اور انہوں نے اس پر کام بھی شروع کر دیا تھا اور محض 17 سال کی عمر میں انہوں اپنا پہلا ورلڈ ٹور کر لیا تھا۔ انہوں نے اداکاری، گلوکاری اور موسیقی میں 40 کے قریب ایواڈز اپنے نام کر رکھے ہوئے ہیں۔


گلوکارہ نے اب تک اپنے 8 میوزک ایلبمز ریلز کر چکی ہیں ان کا آخری ایلبم جوکہ 16 گانوں پر مشتمل تھا، 2020 میں کرونا وباء میں جاری ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)


یاد رہے ٹائم میگزین 1927 سے ہر سال پرسن آف دی ائیر کا دسمبر میں اعلان کرتا ہے۔ اس جریدے نے پچھلے سال یوکرین کے صدر زیلنسکی کو پرسن آف دی ائیر قرار دیا تھا جبکہ 2021 میں ایلون مسک پرسن آف دی ائیر قرار پائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)


اس سے قبل ساتواںایلبم 2019 میں 18 گانوں پر مشتمل ریلیز ہوا تھا جبکہ چھٹا ایلبم 2017 میں ریلیز کیا تھا،گلوکارہ کے پہلے 6 ایلبمزایک ہی لیبل کمپنی بگ مشین کے زریعے ریلیزہوئے تھے۔

Share With:
Rate This Article