لاہور بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ سکولز کے تحت بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا اہتمام
Image

ننکانہ صاحب:(سنونیوز)لاہور بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ سکولز کے تحت ننکانہ صاحب کے جمنیریم ہال میں بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

18 سال ہونے والی اس بیڈ منٹن سنگل و ڈبل چیمپئن شپ میں نواں کوٹ شیخوپورہ کی ٹیم نے فرسٹ، ضلع ننکانہ سے گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول ننکانہ صاحب نے سیکنڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول ولی پور بوڑا نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کا کہنا تھا کہ آج میں خصوصی طور  یہاں لاہور بورڈ کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ جو مقابلے ہو رہے ہیں انکے لیئے آیا ہوں، اسکے لیئے میں ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اٹھارہ سال بعد یہ مقابلے ہو رہے ہیں، اس سے ہمارا جو ٹیلنٹ تھا ابھر کے سامنے آئے گا۔ یہاں جو مختلف مقابلہ جات کروا رہے ہیں اس سے ہمارے بچوں میں کھیلنے کا جذبہ بڑھے گا اور وہ گیموں میں حصہ لیں گے۔

اس موقع پر سنو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ضیاء سبطین نے بتایا کہ لاہور بورڈ نے 6 کروڑ روپے سکولز اور کالجز کے لیئے رکھے ہیں تاکہ ہمارے بچوں کو کیش پرائز ملیں اور انکی حوصلہ افزائی ہو۔ ہم نے پروموشنل سپورٹس کے لیئے جو ہم نے گراؤنڈز آباد کیئے ہیں ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہمارے گراؤنڈ آباد ہوں اور اسپتال ویران ہوں۔

ضلع کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں قومی سطح پر انٹر بورڈز مقابلوں میں حصہ لیں گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔