قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار
Image

کینبرا :(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں برا دھچکا ، مسٹری اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف کھیلے جارہے چار روزہ میچ کے تیسرےدن اسپنر کی جانب سے 8 اوورز کروائے گئے جس کے بعد ابرار احمد نے دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس پرانہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کیلئے بھیج دیا گیا ہے، میڈیکل پینل کرکٹر کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرےگا۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں ابتک کل 27 اوورز کرائے ہیں، جس میں انہوں نے 80 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

منسٹر الیون کے ساتھ جاری پریکٹس میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد کے متباد ل کے طور پر ساجد خان اور زاہد محمود کو اسٹینڈ بائے رہنے کا کہہ دیا گیا ہے ،ا س مقصد کے لیے پاکستان قومی ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر کی ہدایت پر چیف سلیکٹر نے قومی سلیکٹرز سے رابطہ کرلیاہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق برار احمد کی ایم آر آئی کی رپورٹ قومی ٹیم کے میڈیکل پینل کو موصول نہیں ہوئی،ابرار احمد کی ایم آر آئی ٹھیک نہ آئی تو ساجد خان یا زاہد محمود کو اسکواڈ میں متبادل کے طور پر شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ساجد خان اور زاہد محمود کا آسٹریلیا کا ویزہ پہلے سے موجود ہےٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ابرار احمد کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کے بعد قومی سپنرز میں سے کسی ایک کو فائنل کرینگے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کل محمد حفیظ سے مشورہ کرکے متبادل کو فائنل کرینگے۔

واضح رہے کہ چار روزہ میچ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کیلئے پریکٹس میچ ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے دومیان تیسرے دن کا کھیل جاری ہے،پاکستانی بائولر صرف 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،پرائم منسٹر الیون پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/07/12/2023/latest/58289/

اس سے قبل دوسرے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں پرائم منسٹر الیون کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 60 اوورز میں 149 رنز بنا ئے،جبکہ پرائم منسٹر الیون کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرا میں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 324 رنز بنائے تھے، قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود شاندار اننگز کھیلتے ہوئے سنچری بنا کر کریز پر موجود رہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کےبیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم اور پرائم منسٹر الیون 4 روزہ ٹیسٹ میچ میں کینبرا کے مینوکا اوول گراونڈ میں مدمقابل ہیں، پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اب تک 6وکٹوں کے نقصان پر324 رنز بنا چکی ہے۔

پاکستانی کپتان شان مسعود کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، مخالف ٹیم کے بائولرز نے اوپننگ بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہ دیا، امام الحق 9 رنز بنا کر جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں دنیا کے چوتھے بہترین بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نصف سنچری نہ بنا سکے وہ 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےجبکہ چائے کے وقفے کے بعد سعود شکیل بھی 8 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔

جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تھا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے تھے، شان مسعود 156 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 3 جبکہ مارک اسکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/07/12/2023/sports/58358/