12 April 2024

Homeپاکستانسیاستنوشہرہ کے لوگوں تم نے اس فرعون کو ملیامیٹ کرنا ہے:شیر افضل مروت

نوشہرہ کے لوگوں تم نے اس فرعون کو ملیامیٹ کرنا ہے:شیر افضل مروت

نوشہرہ کے لوگوں تم نے اس فرعون کو ملیامیٹ کرنا ہے:شیر افضل مروت

نوشہرہ کے لوگوں تم نے اس فرعون کو ملیامیٹ کرنا ہے:شیر افضل مروت

نوشہرہ:(سنونیوز)پی ٹی آئی کےسینئر نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوشہرہ والوں کے لیے 2 پیغا م جاری کیے جن میں سے ایک یہ تھا کہ نوشہرہ کے لوگوں تم نے اس فرعون کو ملیامیٹ کرنا ہے۔

گرفتار ہونے سے قبل شیر افضل مروت نے نوشہرہ کنونشن سے خطاب کیا تھاجس میں انہوں نے کہا میرے پاکستانیوں نوشہرہ کنونشن پورے پاکستان میں بازی لے گیا،آج کا یہ جلسہ رائیونڈ والے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ٹھنڈی آہیں بھر کر دیکھیں گے،آج اس جم غفیر نے غنڈہ گردی کو لات ماردی ہے،ہم اٹھ چکے ہیں،خیبر پختونخواہ اٹھ چکا ہے،ہم نے پنجاب کو اٹھانا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ میں پنجاب جارہا ہوں،پنجاب کو میں نے اور آپ سب نے پیغام دینا ہے،میں نے پنجاب کا نعرہ لگانا ہے ،آپ نے پنجاب کا خون گرماناہے،پنجاب ہم آرہے ہیں۔آج اس اسٹیج سے پاکستان بھر میں تحریک انصاف کے نوجوانوں کو کہتا ہوں بالخصوص پنجاب اور خیبر پختونخواہ والے نوجوانوں کو کہ وہ موٹرسائیکلوں پر ریلی نکالیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو وزیراعظم بناناہے،انشاء اللہ 8 فرور ی کوہم نے ملک بھر میں تحریک انصاف میں تمام جبر کے ہتھکنڈوں کو شکست دے کر بیٹ کے نشان پر اپنی مہر ثبت کرنی ہے،پہلےبات ہوتی تھی مولانا فضل الرحمان ،انشاء اللہ مولانا صاحب ہم آپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا ہم مولانا آپ کو برفباری کا بہانہ اٹھانے نہیں دیں گے،اس بار شکست آپ کا بھی مقدر ہے اور اے این پی کا بھی۔پرسوں بلاول بھٹو کے ساتھ ہم نے کبڈی کا میچ رکھاہے،بلاول صاحب لنگوٹ کس لو،کوہاٹ میں مقابلہ ہوگا دنگل ہوگا۔

واضح رہے کہپاکستان تحریک انصا ف کے وکیل اور رہنما شیر افضل مروت کو چکدرہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج نےپی ٹی آئی کے نائب صدر کے اغواء ہونے کی خبر دی تاہم بعد میں ان کی گرفتاری کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبرپی ٹی آئی ورکرز کنونشن کے بعد نوشہرہ سے باجوڑ جارہے تھے کہ چکدرہ کے قریب انہیں گرفتار کیا گیا ۔انہیں گرفتاری کے بعد کہاں لے جایاگیا ہے اور کس مقام پر منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے ابھی تک معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تحریک انصاف نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو اغوا کر لیا گیا ہے، انھیں چکدرہ سے اغوا کیا گیا، وہ باجوڑ کنونشن میں شرکت کیلئےجا رہے تھے۔ ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔ ہم شیر افضل مروت کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت گرفتار

اس سے قبل 4 اکتوبر کوتحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے نامعلوم کالز پر جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اندراجِ مقدمہ کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سنو نیوز ذرائع کے مطابق عدالت نے شیرافضل مروت کی اندراجِ مقدمہ درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے 9 اکتوبر کو دلائل طلب کیے۔ ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد کی عدالت میں شیر افضل مروت نے درخواست دائر کی جس میں ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کی جانب سےعادل عزیز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد نامعلوم کالز آئیں۔ جس میں شیرافضل مروت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فون کالز پر شیر افضل مروت کوہراساں کیاگیا۔ سینیٹر افنان اللہ کے کہنے پر شیرافضل مروت کو دھمکیاں دی گئیں۔ اس معاملے کے بعد اسلام آبادکے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی تاہم ایس ایچ او نے کارروائی نہیں کی۔

شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے شیرافضل مروت کی اندراجِ مقدمہ درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اکتوبر کو دلائل طلب کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شیر افضل مروت کا عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو میسج لیک

Share With:
Rate This Article