آج کے مظلوم کچھ سال پہلے تک ظالم کی قطار میں چل رہے تھے: انوارالحق کاکڑ
Image

کراچی: (سنو نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں حقوق اور ذمہ داریاں برابر تھیں، آج کے تمام مظلوم کچھ سال پہلے تک ظالم کی قطارمیں چل رہے تھے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبا سے گفتگو کر کے خوشی ہو رہی ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اور سمجھنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

https://sunonews.tv/08/12/2023/pakistan/58420/

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، لمز میں طلبہ کے ساتھ ہونیوالی میری گفتگو کافی مشہور ہوئی، زندگی کو بامقصد بنانے کیلئے تعلیم ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام ہمارے ملک کی تاریخ رہی ہے، برطانوی راج ایک دن میں نہیں بنا، 200 سال لگے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہم بھارت سے 3 جنگیں لڑچکے ہیں، پاکستان میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، پاکستان کی اپنی تاریخ ہے جس پر گھنٹوں بات ہوسکتی ہے، آج کےتمام مظلوم کچھ سال پہلے تک ظالم کی قطارمیں چل رہے تھے، میں حکومت میں آتا ہوں تو مجھے آزادی اظہار رائے زہر لگتی ہے، آپ کو حکومت مل جائے تو آپ کو بھی آزادی اظہار رائے زہر لگے گی، پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار کا حق ہے۔