پشاور سے بھتہ خور خاتون گرفتار
Image

پشاور: (رپورٹ، فیضان حسین) پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بھتہ خور خاتون اپنے والد کے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کررہی تھی۔ ملزمہ مریم افغان نیٹ ورک فون نمبروں سے رابطہ کالز میں ملوث تھی جبکہ ملزمہ نے کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کی تھیں۔

خاتون مریم بی بی نے کچھ عرصے قبل تاجر کے گھر میں ایک بیگ دیا جو کہ اس کے چوکیدار نے حاصل کیا۔ شک پڑنے پر چوکیدار نے بی ڈی ایس کی ٹیم کو آگاہ کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بیگ کو چیک کرنے کے بعد کلیئر کر دیا لیکن بیگ سے 8 پیپسی کین اور دھمکی آمیز خط برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/12/2023/latest/58551/

تاجر نے سی ٹی ڈیٰ کو بتایا کہ مجھے اور میرے کاروباری شراکت دار کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوتی تھیں۔ اس سے قبل مئی 2022 ء میں سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر بھی درج کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا تعلق ایک منظم گینگ سے ہے جبکہ گرفتار ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لئے مہمند اور پشاور میں کارروائی جاری ہے۔ ملزمہ کا تعلق ضلع مہمند سے ہے جبکہ موجودہ وقت میں وہ پشاور کی رہائشی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage