چینی باشندے سے موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار
Image

لاہور: (سنو نیوز)لاہور پولیس نے چینی باشندے سے موبائل فون چھیننے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ چند روز قبل ملزمان نے مال روڈ پرریسٹورنٹ کے باہر چینی باشندے سے موبائل فون چھینا تھا۔

ایس پی سول لائنز عبدالحنان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد تھانہ سول لائن میں فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سول لائنز کی سپرویژن میں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیشل ٹیم نے ملزمان کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی باؤنڈری سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں ایاز اور حسنین شامل ہیں۔ ملزمان سے 10 موبائل فونز، 02 پسٹل و نقدی برآمد کر لیت گئے ہیں۔ ملزمان نے 30 کے قریب وارداتوں کابھی اعتراف کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور شہر میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ہو گئی ہے۔پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے مزدوروں کو ٹرخانے لگ گئی ہے۔رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 489 سائیکلیں چور لے اڑے ہیں۔

سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن سر فہرست ہے جہاں 150 مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 97 مقدمات کے ساتھ دوسرے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 80 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سول لائنز ڈویژن میں 78، صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 68 مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں گذشتہ 11 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 16 مقدمات درج کئے گئے۔ چوری شدہ سائیکلوں کی تعداد درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہے۔ بیشتر شہری خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع نہیں کراتے۔