سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد جہنم واصل
Image

راولپنڈی: (سنو نیوز) سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقہ ملازئی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے ۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ علاقہ میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/12/2023/pakistan/58183/

اس سے قبل 6 دسمبر 2023ء کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشت گرد حبیب الرحمان کو جہنم واصل کر دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےمؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد حبیب الرحمان کو جہنم واصل کر دیا ۔

مارا گیا دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/26/11/2023/pakistan/56391/

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage