معمولی تلخ کلامی پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
Image

لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے تشدد کرکے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں چندرائے روڈ کے رہائشی فیصل کا بڑے بھائی رمضان کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ملزم رمضان نے بھائی پر تشدد کرتے ہوئے اسے اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی فیصل کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق فیصل کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان فرار ہوگیا ہے،و اقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ،جلد پولیس کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کی چاندی، وارداتیں روز بروز بڑھنے لگیں ۔رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 27260 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 5771 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 4891 مقدمات کے ساتھ دوسرے جبکہ صدر ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 4879 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/05/12/2023/latest/57958/

اسی طرح کینٹ ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کے 4877 مقدمات درج ہوئے ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں موٹر سائیکل چوری کی 3803 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران 3039 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ۔پولیس کی انتہائی ناقص حکمت عملی کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

دوسری جانب تھانہ ڈومیلی میں شہریوں سے واردات کرنے والا پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔ درجنوں وارداتوں کا انکشاف لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور کار سمیت چار موٹرسائیکل برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں گزشتہ چند ہفتوں سے آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری خوف میں مبتلا تھے، جس پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے ڈکیت گینگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے چند دنوں میں بین الصوبائی مظہر شاہ ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار کرلیے۔

ملزمان نے دوران تفتیش ڈومیلی میں چار جبکہ سوہاوہ گوجرخان سمیت دیگر شہروں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ڈومیلی پولیس نے ڈومیلی میں گینگ کے ہاتھوں لوٹے گئے چار موٹرسائیکل کار سمیت نقدی برآمد کی، جبکہ ملزمان کی طرف سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باوجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/27/11/2023/latest/56517/

دوسری جانب نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا جس نے کم ازکم 90 افراد کے گردے نکال لیے اور ایک گردہ 25 تا 25 لاکھ روپے کے درمیان بیچا۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا ہے کہ گروہ نے لاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دے کرشہریوں کو اسلام آباد لے جاتے تھے، غیر قانونی پیوند کاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا، پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ غریب اور بھٹہ مزدور ہیں، گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،یہ ملزمان نوکری دینے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا کہہ کر گردہ نکالتے تھے، ایک گردہ پچیس سے پچاس لاکھ میں بیچا جاتا تھا جس میں ڈاکٹر براہ راست ڈونر سے رابطہ نہیں کرتا تھا۔

دوسری جانب گردہ اسکینڈل کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ آٹھ رکنی گروہ کو سونیا نامی ہیلتھ ورکر کی معاونت رہی جبکہ اس کا شوہر وحید طاہر پراپرٹی ڈیلر اور گردہ فروشوں کا بندوبست کرتا تھا۔ شوکت نے پینسٹھ ملکی و غیر ملکی خریداروں کے گردے کی سرجریز کرائیں۔ ڈاکٹر فواد کی غیر موجودگی میں مکینک نوید مریضوں کی سرجریز کرتا رہا۔

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر فواد کا فرنٹ مین شوکت معذور شخص ہے۔ شوکت نے 65 ملکی و غیر ملکی خریداروں کے گردے کی سرجریز کروائیں۔ لیاقت نامی شخص اپنا گردہ اسی گینگ کو فروخت کرکے اہم کارندہ بن گیا۔

پندرہ سال قبل فروخت کرنے والے لیاقت نے مزید 15 افراد کے گردے خریدے۔ فاروق نامی شخص نے بھی اپنا گردہ بیچ کر گینگ کی رکنیت حاصل کی۔ ڈاکٹر فواد کی غیر موجودگی میں مکینک نوید مریضوں کی سرجریز کرتا رہا ۔ مکینک نوید نے گردوں کی پیوندکاری کی تربیت ڈاکٹر فواد سے حاصل کی۔ ڈاکٹر فواد سمیت گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/12/2023/latest/57506/