انٹربینک میں ڈالر پھر سستا
Image

کراچی: (سنو نیوز) سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کے بعد انٹر بینک سے اچھی خبر آگئی۔انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوا۔نٹربینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ گذشتہ روز ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 24 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 453.05 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 171 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 718.07 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

https://sunonews.tv/07/12/2023/latest/58297/

خیال رہے کہ گذشتہ روز (7 دسمبر) پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا ، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 801.80 یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح یکم دسمبر کو کے ایس ای-100ا نڈیکس 1159.98 پوائنٹس اضافے کے بعد 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 28 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔

22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔

اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔