12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹاقرار الحسن کی ‘تیسری شادی’، دوسری اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

اقرار الحسن کی ‘تیسری شادی’، دوسری اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

اقرار الحسن کی 'تیسری شادی'، دوسری اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

اقرار الحسن کی ‘تیسری شادی’، دوسری اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

لاہور: (ویب ڈیسک) نجی ٹیلی وژن کے اینکر اقرار الحسن کی تیسری شادی پر ان کی دوسری بیوی نے خاموشی توڑ دی ہے اور انتہائی ذومعنی بیان دیا ہے۔

خیال رہے کہ اقرار الحسن کی پہلی شادی 2006 ء میں قرۃ العین سے ہوئی تھی،دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ذہن میں رہے کہ قرۃ العین بھی پہلے نیوز اینکر رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد انہو ں نے 2012ء فرح سے شادی کی تھی لیکن اس کا اعلان کئی سال کے بعد کیا گیا تھا۔

اب میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اینکر اقرار الحسن نے ایک خاتون سے تیسرا بیاہ رچا لیا ہے، اس خاتون کا تعلق بھی میڈیا سے ہی ہے۔ لیکن ابھی تک خود انہوں نے یا ان کی فیملی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہ خبریں گذشتہ کئی دنوں نے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس کے ثبوت کے طور پر اقرار الحسن کی اس خاتون کیساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کہا جا رہا ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

تاہم اب اقرار الحسن کی تیسری شادی پر ان کی فرح نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک ذومعنی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے چکی ہوں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جس خاتون کیساتھ اقرا ر کی شادی کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، اگر اسی سے یہ سوال پوچھ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔ میں سوشل میڈیا پر یقین نہیں کرتی۔

اقرار الحسن کی 'تیسری شادی'، دوسری اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

دوسری جانب عروسہ خان نامی خاتون نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے بعد تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ لیکن اب فرح اقرار نے نیا بیان دے کر ایک اور پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

اب حال ہی میں عروسہ خان نے واٹس ایپ سٹیٹس میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹس میں اپنی والدہ، بھائی اور دیگر رشتہ داروں کیساتھ کھانے کی ٹیبل پر موجود ہیں، اس ویڈیو میں اقرار الحسن کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، عروسہ خان نے اپنے سٹیٹس میں فیملی ٹائم لکھا اور ساتھ ہی دل والا ایموجی بھی لگایا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اقرارالحسن نے عروسہ خان سے شادی کچھ عرصہ قبل کی تھی، تاہم اب انہوں نے عروسہ خان کو اپنی ذاتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سرعام ٹائم کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی بنا دیا ہے۔ اوکاڑہ کے دیہاتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی عروسہ خان نے لاہور کے نجی ٹی وی چینل سے بطور نیوز کاسٹر اپنے صحافتی کیئریئر کا آغاز کیا تھا، کچھ عرصہ قبل انہوں نے نوکری کو خیربادکہا اور اپنے شوہر کے ذاتی پلیٹ فارم میں بطور سی ای او ہیڈ کر رہی ہیں۔

Share With:
Rate This Article