ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد کا اضافہ
Image

کراچی :(سنونیوز)ملک میں مہنگائی کی لہرجار ی ،ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.16 فیصد کا اضافہ۔اسالانہ بنیادوں پر مہنگائی 42.68 فیصد ہو گئی۔

پاکستان شماریات بیورو نے حساس اعشاریوں پر مبنی ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئےجس کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کو 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

ایک ہفتے میں پیاز 8.4 فیصد مہنگا ہو گا جبکہ گذشتہ ہفتے انڈے 2.5 فیصد، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہو گئی ،گذشتہ ہفتے چینی، دال مسور، کیلے اور سوختہ لکڑی بھی مہنگی ہو گئیں ،گذشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد سستی ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد، ٹوٹا چاول 2 فیصد سستے ہوئے جبکہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا دال چنا کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی،ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت 12 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہو گئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 9 روپے مہنگے ہو کر 344 روپے فی درجن ہو گئے جبکہ دال مسور 3 روپے مہنگی ہو کر 281 روپے فی کلو ہو گئی ،چینی ایک روپے فی کلو مہنگی ہو کر 135 روپے فی کلو ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/15/10/2023/latest/48505/

ایک ہفتے میں ٹماٹر 11 روپے کمی کے ساتھ 118 روپے فی کلو ہو گئے جبکہ آلو کی قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ ایک سو روپے فی کلو ہو گئی ، زندہ مرغی کی قیمت 10 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 348 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ چائے کی پتی کا 190 گرام کا پیک 15 روپے کمی کے ساتھ 588 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب معاشی اعداد و شمار اور مہنگائی سے متعلق اعشاریے جاری کرنے والے عالمی ادارے نے پاکستان کو دنیا کے سستے ترین ممالک کی صف میں شامل کر دیا۔ورلڈ اسٹیٹسٹکس ویب سائٹ نے نئی رینکنگ جاری کر دی جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی ضروریات زندگی، اشیائے خورونوش، رہائش اور کرائے شہریوں کی قوت خرید میں ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی عالمی شماریات ڈیٹا بیس نے بھی پاکستان کو رہنے کے لیے دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 کے دوران وینزویلا میں مہنگائی کی شرح 398 فیصد، شام میں 252 فیصد، لبنان میں 139 فیصد، ترکی 47.83 فیصد، مصر 36.5 فیصد جبکہ پاکستان میں 26.89 فیصد رہی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور غیرملکی سرمایہ کاری سے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں