28 November 2023

Homeدنیادہلی میں آلودگی: 9 سے 18 نومبر تک اسکول بند رہیں گے

دہلی میں آلودگی: 9 سے 18 نومبر تک اسکول بند رہیں گے

دہلی میں آلودگی: 9 سے 18 نومبر تک اسکول بند رہیں گے

دہلی میں آلودگی: 9 سے 18 نومبر تک اسکول بند رہیں گے

نئی دہلی: (سنو نیوز) دہلی میں شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے 9 سے 18 نومبر تک تمام اسکول بند رہیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ انڈین حکومت نے وقت سے پہلے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

دہلی کے محکمہ تعلیم نے دسمبر میں ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کو دوبارہ ترتیب دیا ہے۔ خیال رہے کہ انڈیا کا دارالحکومت دہلی مسلسل فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، یہ شہر زہریلے اسموگ سے متاثر ہے اور بدھ کو بھی ہوا کا معیار ‘شدید’ زمرے میں ہے۔

سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 452 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ آر کے پورم، پنجابی باغ، سری اروبندو مارگ اور شادی پور میں یہ 433، 460، 382 اور 413 تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انڈین سپریم کورٹ نے دارالحکومت میں آلودگی کی صورتحال پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہا کہ ‘یہ لوگوں کی صحت کا قتل ہے۔’ ماہرین صحت بھی دارالحکومت کی ہوا کو لوگوں بالخصوص بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کے لیے ‘خطرناک’ قرار دے رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article