دبئی: (سنو نیوز) ہندوستان کے شاندار اوپنر شبمن گل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
تازہ ترین درجہ بندی میں انہوں نے پاکستان کے کپپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اعظم ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود بدستور پہلی پوزیشن پر تھے۔
ہندوستان کے اوپنر بلے باز شبمن گل اس سال زبردست فارم میں ہیں۔ انہوں نے اس سال کھیلے گئے 26 ون ڈے میچوں میں پانچ سنچریوں کی مدد سے 1449 رنز بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ورلڈکپ میں مسلسل 8ویں فتح حاصل کرلی
ورلڈ کپ کے آغاز میں شبمن گل فٹ نہیں تھے لیکن میدان میں واپسی کے بعد سے وہ بلے سے فارم دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں 219 رنز بنائے ہیں۔
ٹاپ 10 بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور کپتان روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی نے رواں ورلڈ کپ میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز بنا کر، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی 49 ون ڈے سنچریوں کی تعداد برابر کر دی ہیں۔
دوسری جانب محمد سراج ون ڈے بائولرز کی آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کلدیپ یادیو چوتھے، جسپریت بمراہ آٹھویں اور محمد شامی دسویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج دوسرے اور پاکستان کے شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا
ویرات کوہلی نےسچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنا نام دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں درج کرلیا ہے۔ویرات کوہلی رواں سال آٹھویں مرتبہ ایک سال میں ایک ہزار رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، ان سے قبل سچن ٹینڈولکر نے سات مرتبہ ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر رکھا تھا۔
ویرات کوہلی نے ایک سال میں ایک ہزار رنز کرنے کا یہ کارنامہ سات مرتبہ انجام دیا جو کہ انہوں نے سال 2011، 2012، 2013، 2014، 2017، 2018، 2019 میں کیا، انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ایک ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے آٹھویں مرتبہ یہ ریکارڈ قائم کر دیا ۔ان سے قبل سچن ٹینڈولکر 1994، 1996، 1997، 1998، 2000، 2003 اور 2007 میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage