نایاب نیلا ہیرا 43 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت
جنیوا:(سنو نیوز) جنیوا کے کرسٹیز نیلام گھر میں ایک انتہائی نایاب نیلا ہیرا 43 ملین ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ 17.61 کیرٹ کا ‘بلیو رائل’ ہیرا،43.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ کرسٹیز نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا، صاف اور سب سے شاندار نیلا نیلم ہے جسے فروخت کے لیے پیش کیا گیا ۔
یہ ہیرا 50 سال سے زائد عرصے سے ایک پرائیویٹ کلیکشن میں رکھا گیا تھا اور پہلی بار نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا تھا۔کرسٹیز کے بیان میں کہا گیا کہ یہ جواہر ان 30 نایاب ہیروں میں سے ایک ہے جو اب تک ملے ہیں۔
اس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نیلامی کی 250 سالہ تاریخ میں 2010ء-2014 ءاور 2016 ءمیں صرف 10 قیراط سے زیادہ وزنی نیلے رنگ کے تین ہیرے فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
کرسٹیز کے مطابق، 2016 ءمیں، 14.62 کیرٹ کا نیلا نیلم 57 ملین ڈالرسے زیادہ میں فروخت ہوا۔
جنیوا میں کرسٹیز فاؤنڈیشن کے جیولری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ میکس فاوسٹ نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم بہت خوش ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “یہ 2023 ء کا سب سے مہنگا جواہر تھا” جسے نیلام گھر نے فروخت کیا۔
اس سے ایک روز قبل (پیر کو) کرسٹیز نے امریکی فلم اسٹار مارلن برانڈو کی فلم Apocalypse میں پہنی ہوئی رولیکس گھڑی 5 ملین ڈالر میں فروخت کی۔کرسٹیز کے مطابق اس گھڑی کی پشت پر “M. Brando” کا نام کندہ تھا۔
اس فاؤنڈیشن نے آن لائن موتیوں کا ہار بھی پیش کیا ہے جسے رومن ہالیڈے کے آخری سین میں آڈری ہیپ برن نے پہنا تھا۔ اس ہار کی بولی 3 نومبر سے 16 نومبر تک جاری رہے گی۔