آٹھویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا کل سے آغاز ہو گا
Image
لاہور:(سنو نیوز) آٹھویں تھل ڈیزرٹ ریلی کل 9 نومبر سے شروع ہو گی، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منظوری دے دی، 200 کلو میٹر تھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں منعقد ہوگی ۔ تھل ڈیزرٹ ریلی کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج 8 نومبرکو ہوگی، لیہ کے علاقے چوبارہ کے نواحی علاقے سے تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہوگا، تھل ڈیزرٹ ریلی میں 100 سے زائد شوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے۔ خواتین بھی تھل ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کریں گی، ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے، تھل ڈیزرٹ ریلی میں 200 کلو میٹر طویل فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا۔ نو نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی رجسٹریشن، میڈیکل چیک اپ اور گاڑیوں کی انسپکشن ہوگی، تھل ڈیزرٹ ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فورٹ سٹال بھی لگائے جائیں گے، تھل ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام، قوالی بھی پیش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، تھل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھل ڈیزرٹ ریلی کے لئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ تھل ڈیزرٹ ریلی شرکاء کی حفاظت کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹر یز اطلاعات، سیاحت، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈیرہ غازی خان کے کمشنر،آرپی او ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن مقابلوں کی اختتامی تقریب کچھ روز قبل ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کی زیر صدارت انتظامات کے لئے اہم اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں ڈی پی او اسد الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنرز اور اے ڈی سی آر نے شرکت کی تھی، 190 کلو میٹر کے ٹریک پر مرد وخواتین ریسرز اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مظفر گڑھ تھل جیپ ریلی کا سٹارٹنگ اور اختتامی پوائنٹ جبکہ چوبارہ مڈ پوائنٹ ہو گا، 9 نومبر کو مڈ پوائنٹ چوبارہ کے مقام رکھ خیرے والا پر تھل ثقافتی میلے کا افتتاح ہو گا، 3 روزہ تھل جیپ ریلی اور تھل ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کو یادگار بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی تمام متعلقہ محکموں کو تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، تھل میلے میں مقامی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا جس سے عوام کو بہترین تفریح ملے گی، میلے میں حسب روایات سٹالز، کلچرل شو، میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام ہو گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage