عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
Image
دہلی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مراٹھی انداز میں شادی کے آغاز کی رسم ’کیلوان‘ مناتے ہوئے تصویریں مداحوں کیساتھ شیئر کیں ہیں۔ ایرا خان نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

ایرا خان نے اپنی شادی سے پہلے کی تقریب کیلوان کے لیے سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا اور ساتھ میں پھولوں کے زیورات پہنے جبکہ اُن کے منگیتر نوپور شیکھرے نے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی ایرا خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس جوڑی کی گذشتہ سال نومبر میں منگنی ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

پیشہ ورانہ محاذ پر ایرا خان نے اپنی ہدایت کاری کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے، انہوں نے موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ایرا خان معروف بھارتی اداکار عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی ہیں، ایرا خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اپنے منگیتر نپور شکھیرے کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں بات کی تھی۔ یاد رہے کہ ایرا خان نے گذشتہ سال 18 نومبر کو ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔ منگنی کی اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔