عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، بنی گالا پر کارکن ڈیوٹی پر مامور کر دیے گئے
Image

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لانگ مارچ سے قبل ممکنہ گرفتاری، بنی گالا پر 100 سے زائد کارکن ڈیوٹی پر مامور کر دیے گئے۔

سنو ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کارکنان چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاری کے دوران مزاحمت اور دیگر کارکنان کو بنی گالا پہنچنے کے حوالے سے پیغامات جاری کریں گے۔

تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کر لیے ہیں۔ کارکنان کی ڈیوٹی عمران خان کی رہائشگاہ کے مرکزی گیٹ پر لگائی گئی ہے۔ کارکنان کو وقفے وقفے سے گیٹ پر ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے۔

پچاس کے قریب تحریک انصاف کے کارکنان ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بنی گالا پہنچے ہیں جبکہ 40 کے قریب کارکنان سینیٹر سیف اللہ نیازی اور امجد نیازی کی ہدایت پر بنی گالا آئے۔

بنی گالا میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درجنوں کارکنان پہلے ہی گیٹ کے باہر سیکیورٹی حصار بنائے ہوئے ہیں۔ کارکنان کو رہائشگاہ کے عقبی سائڈ پر قائم کیمپ میں ٹھہرایا گیا ہے۔ پارٹی رہنمائوں کی جانب سے کارکنان کو کھانا، پانی اور دیگر سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں۔ کارکنان کو گرفتاری روکنے سے متعلق ہدایات اور تربیت دی گئی ہے۔

رپورٹ: یاسر حسین

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage