چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرکے اڈیالہ گاؤں میں اتارا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی خان) سے واپسی پر ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوئی۔ ہیلی کاپٹر خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوتے ہی اسے ہنگامی طور پر اتارا۔
عمران خان ہیلی کاپٹر کی خرابی کے باعث کچھ دیر علاقے میں رکے اور وہاں کے رہائشیوں سے بات چیت کی۔ بچے اور بڑے پی ٹی آئی چیئرمین کی موجودگی کی خبر سکتے ہی وہاں پہنچنے لگے۔
عمران خان نے سب سے سلام ودعا لی اور ان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر گائوں کے باسیوں نے عمران خان کیساتھ تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے۔ بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کی گاڑی میں بائے روڈ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage