نائیجیریا میں سیلاب سے 24 افراد ہلاک، 18 ہزار بے گھر
Image
نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا میں رواں سال مئی سے شروع ہونے والے برساتی موسم میں سیلاب سے مجموعی طور پر24 افراد ہلاک اور 18 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارینیریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ ریاستی دارالحکومت کاٹسینا شہر میں سیلاب سے تقریباً 34ریاست کے ملحقہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور16 ہزار625 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زمینیں1620 ایکڑ ((6.6 مربع کلومیٹر سیلاب سے متاثر ہوگئے اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ریاستی حکومت جلد ہی متاثرین کو امداد فراہم کرے گی۔نائیجیریا کے حکام نے مئی میں ملک کی 36 ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں سے 32 کو الرٹ جاری کیا تھا۔