‎ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
Image
لاہور(سنو نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ‎ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا، ‎بالائی خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔ ‎اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ شام اور میں موسم خشک رہے گا۔ ‎خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ‎پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ‎سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔