راولپنڈی:(سنونیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف الزامات لگائے جانے پر بالاخر آئی ایس پی آر کا تفصیلی موقف سامنے آگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے عمران خان کے لگائے جانے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے خلاف جوابی موقف میں کہا کہ عمران خان نے فوجی افسران پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ عمران خان کے الزامات بد نیتی پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔ گذشتہ ایک سال سے فوج اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فوجی اہلکاروں پر سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں.
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور انٹیلی جنس پر الزام تراشی کا سلسلہ ایک سال سے جاری ہے، ادارہ پروپیگنڈہ کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، متعلقہ سیاسی رہنما جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اورقانونی راستہ اختیار کریں.
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage