اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان وزیرخارجہ
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کےعوام نےبہت قربانیاں دی ہیں، اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔

امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر صورت امن چاہتے ہیں، انہوں نے حکومت ِپاکستان کو تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت کا مشورہ بھی دے دیا۔ اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تاریخی، مذہبی، جغرافیائی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے عوام نے قربانیاں دی ہیں ،اب ہمیں معاشی ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

ا فغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے کبھی نہیں کہا کہ خواتین کی تعلیم غیر اسلامی ہے یا اس پر پابندی ہے، صرف اتنا کہا گیا کہ اگلے احکامات تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کم اور افغان کرنسی مستحکم ہوئی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage