اردوان کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
![Image](/enews/2022/4/President-Recep-Tayyip-Erdogan.jpg)
5/8/2023 9:34
استنبول:(ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شریک ہو کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ترکیہ کے میڈیا کے مطابق صدر اردوان کا استنبول میں ہونے والا انتخابی جلسہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ انتخابی جلسہ اتاترک ائیرپورٹ پر منعقد کیا گیا جو 2016 میں ناکام فوجی آپریشن اور جمہوریت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے سیاسی حمایت پر استنبول کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ افراد کا اجتماع مغربی میڈیا کی مجھ پر اور ترکیہ پر کی جانے والی تنقید کا جواب ہے۔ صدر اردوان نے اپنی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی ویڈیو بھی جلسے کے شرکا کو دکھائی اور انتخابات جیتنے کی صورت میں مہنگائی میں کمی، تنخواہوں میں اضافے اورعوام اور ملک کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا۔ انہوں نے طبیعت کی خرابی کے باعث چند روز کے لیے انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی تھی۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ انتخابات میں اردوان اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔President Recep Tayyip Erdogan says the Turkish people will give the necessary answer to the enemies of Türkiye in the elections on May 14th.
— TRT World (@trtworld) May 7, 2023
During an election rally in Istanbul, Erdogan said that 1.7 million people were there pic.twitter.com/PEGNJvjgcb