Homeتازہ ترینمشی خان،عمران خان کی گاڑی کے پیچھے کیوں بھاگتی ہیں؟ اداکارہ نے ناقدین کو جواب دے دیا

مشی خان،عمران خان کی گاڑی کے پیچھے کیوں بھاگتی ہیں؟ اداکارہ نے ناقدین کو جواب دے دیا

مشی خان،عمران خان کی گاڑی کے پیچھے کیوں بھاگتی ہیں؟ اداکارہ نے ناقدین کو جواب دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان کی گزشتہ دنوں کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر ان کی گاڑی کے پیچھے دوڑ لگارہی ہیں۔

ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اب انہوں نے تمام ٹرولرز کو جواب دیا ہے۔

انسٹاگرام پر مشی خان نے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ناقدین کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ”میں عمران خان کو سپورٹ کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ جاتی ہوں اور میں ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی بھی ہوں”۔


مشی خان نے کہا ” میں ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگوں گی کیونکہ وہ میرا جذبہ ہے، اپنی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں یہ کرتی ہوں، شکر الحمداللہ میری فٹنس ہے، میں جم جاتی ہوں”۔

اداکارہ نے کہا”یہ جتنے ٹرولرز ہیں، خواتین اور حضرات تو سارا دن صوفوں پر بیٹھے رہتے ہیں، آئیں نہ اور آکر میرے ساتھ دوڑیں لگائیں، آپ لوگوں کے گھٹنے رہ جانے ہیں”۔

اپنے کام پر تنقید کرنے والے افراد کو مشی نے کہا “میں نے زندگی میں اپنی مرضی سے کام کیا ہے، کام مانگنے کے لیے میں عمران خان کی گاڑی کے پیچھے نہیں بھاگ رہی جو آپ لوگوں کی گندی سوچ ہے”۔

انہوں نے کہا “میں نے اپنی زندگی میں بہت اچھا کام کیا ہے اور من چاہا کام کرتی ہوں، شکر ہے مجبوری میں زندگی میں کوئی کام نہیں کیا”۔ اداکارہ نے مزید کہا “جو لوگ مجھے پاگل کہہ رہے ہیں تو ہاں میں ہوں پاگل، ایسا پاگل پن اور جذبہ ہونا چاہیے، میں انہیں ہمیشہ سپورٹ کرتی رہوں گی”۔

Share With:
Rate This Article