کراچی: کانگو وائرس سے 28 سالہ نوجوان انتقال کر گیا
Image
کراچی (سنو نیوز) محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے باعث ایک مریض کے انتقال کرجانے کی تصدیق کر دی، کانگو وائرس سے انتقال کر جانے والا نوجوان لیاقت آباد ٹاؤن کا رہائشی اور پیشے سے قصاب تھا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اپریل میں مریض کو بخار اور سر درد ہوا جس کے لیے اس نے گھر پر پیراسیٹا مول گولیاں کھالیں، 2 مئی کو مریض کو بہت تیز بخار ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ایک دن کے لیے داخل کرایا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ انتقال کرجانے والے شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، مزید یہ کہ ضروری کارروائیوں کے لیے متعلقہ حکام کو مطلع کیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ تمام مذبح خانوں میں انفیکشن سے بچاؤ اورکنٹرول مواد تقسیم کیے جائیں ، متاثرہ جگہ میں افواہوں اور ان کے اصطبل کو جراثیم سے پاک کریں۔