عدالتی ناانصافی کا سیاہ باب آخرکار ختم ہوا: مریم اورنگزیب
Image

لاہور: (سنو نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج قائد نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے تاحیات نااہلی کی عدالتی ناانصافی کا سیاہ باب آخرکار ختم ہوا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی من چاہی تشریح کے ذریعے پاکستان اور عوام کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بین الاقوامی رسوائی کی دلدل میں دھکیلنے والے سیاہ کردار آج عدالت، عوام اور وقت کے کٹہرے میں مجرم قرار پائے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے لکھا کہ جنہوں نے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کی خاطر پچیس کروڑ عوام اور ترقی کرتے پاکستان کی بنیادیں تک ہلا ڈالیں۔ ایک لاڈلے کو "صادق اور امین" کا جعلی سرٹیفکیٹ دینے کےلئے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کی سازش کی گئی۔ آج یہ کہنا بنتا ہے کہ" و تعز من تشاء و تزل من تشاء"۔ قائد نواز شریف اور عوام کو مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/01/2024/pakistan/63561/

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تاریخی فیصلہ دیا ہے، اس فیصلے سے میاں نواز شریف اور جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی ختم ہو گئی ہے۔