آرمی چیف کا دورہ بحرین، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں
Image

راولپنڈی: (سنو نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین کے سرکاری دورہ کے موقع پر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ فوجی و سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سےملاقات کی جبکہ بحرین کےولی عہداورعسکری قیادت سےبھی ملاقاتیں کیں۔ بحرینی قیادت کی انسداد دہشت گردی کیلئے افواج پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈکے27ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کےدوران انسداددہشت گردی کی مشقوں کاشاندارمظاہرہ کیا۔

بحرین کے فرمانروا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے نوازا۔ آرمی چیف کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کوششوں اور تعاون پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage