مانسہرہ: پی ٹی آئی میں دھڑے بننے کا امکان
Image

سنو الیکشن سیل:(رپورٹ، قمر حنیف) الیکشن کے دن قریب آتے ہی جہاں انتخابی عمل میں تیزی آ گئی ہے۔ وہیں امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لیے بھی بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

مانسہرہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 میں پی ٹی آئی ٹکٹ تقسیم کرنے کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔ دو امیدواروں کے درمیاں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ عبدالشکور خان نے خود کو صوبائی حلقہ پی کے 40 سے پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار قرار دیا ہے۔

جبکہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار خان نے بھی عبدالشکور کے بیان کی تائید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالشکور خان پی کے 40 سے فیورٹ امیدوار ہیں اور ان کو ہی ٹکٹ ملے گا۔ ادھر دوسری جانب پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے کوشش کرنے والے آفتاب شاہ نے ہر صورت الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/22/12/2023/pakistan/politics/60964/

انہوں نے اپنے موقف میں کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی اعلی ٰقیادت نے اس سے قبل2013۔2018 ء کے جنرل الیکشن اور 2022 کے بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ کا وعدہ کر کے نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر بار اپنی پارٹی کے مفاد کے لیے قربانی دی، مگر اس بار ٹکٹ نہ دیا تو آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ آفتاب شاہ کی بطور آزاد امیدوار آنے کی وجہ سے پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو جائے گی۔جس کی وجہ سے الیکشن میں یہ دھڑہ بندی پارٹی کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔