
اسلام آباد: (سنو نیوز)کینیا میں قتل ہونے والے مشہور پاکستانی صحافی ارشد شریف کی والدہ نے اس کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کردی ہے۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ انھیں حکام کی طرف نہ تو جے آئی ٹی اور نہ ہی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سابق وزراء مراد سعید، فیصل واوڈا اور ایک نجی چین ل کے مالک کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
صحافی ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے یہ متفرق درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس معاملے میں زیر التوا ازخود نوٹس مقدمے میں دی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں، کیونکہ کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش کے بارے میں جاننے کا دعویٰ کیا ہے۔ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کیے جائیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage