وزیراعلی پنجاب محسن نقوی دئبی سے قطر پہنچ گئے
Image

دوحا:(سنونیوز)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی دئبی سے قطر پہنچ گئے ۔وزیر اعلی محسن نقوی سے دوہا میں قطر کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور اعلی حکام کی ملاقات ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی نے قطر کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے این او سیز کا اجراء تیز اور آسان بنایا گیا ہے۔ لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔ 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے این او سیز کا کم سے کم وقت میں اجراء یقینی بنائیں گے۔

محسن نقوی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے برق رفتار ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ 106 این او سیز کا 15 روز میں اجراء کا تیز رفتار نظام متعارف کرایا گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے این او سیز کا اجراء 10 روز میں کیا جائے گا۔

قطر کی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے ذریعے ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کو سراہا۔ قطر کی سرمایہ کار کمپنیوں کا پنجاب میں سرمایہ کاری گہری دلچسپی کا اظہار ۔قطر کے سرمایہ کار جلد پنجاب کا دورہ کریں گے ۔

علاوہ ازیں نگران پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے لرنرز ٹریفک لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ اخراجات بڑھنے کی وجہ سے فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/03/12/2023/pakistan/57592/  

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا 33 واں ا جلاس ہوا جس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 10 ویں اور 11 ویں اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اعلیٰ حکام اور متعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے۔ یکم جنوری سے لرنرز کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دی جائے گی۔ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے شہری آن لائن 100 ڈالر ادا کر کے لائسنس بنوا سکیں گے۔

سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا وطالبات کے لئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی۔ طلبہ صرف ہائی گریڈ میرٹ سے لو گریڈ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ٹرانسفر ہوسکیں گے۔

پنجاب کابینہ نے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی الاٹ کرنے کے لئے شفاف قرعہ اندازی کی منظوری دے دی۔ چولستان میں 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہر کاشتکار کو ساڑھے 12 ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔