پاکستانی خاتون شادی کے لیے بھارت پہنچ گئیں
Image

کلکتہ:(ویب ڈیسک )کہتے ہیں کہ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں،ایسا ہی کچھ کراچی میں دیکھنے کو ملا کہ وہاں کی رہائشی خاتون جویریہ خانم شادی کے بدھن میں بندھنے کے لیے انڈیا کے شہر کلکتہ پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جویریہ منگل کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچیں جس پر ان کے منگیتر سمیر خان اور ان کے خاندان نے شانداراستقبال کیا ،جویریہ کی شادی اگلے سال جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہے۔اس سے قبل جویریہ نے دو دفعہ بھارت جانے کی کوشش کی تاہم عالمی وباء کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں کے باعث کامیاب نہ ہو سکی۔

بھارت پہنچنے پر جویریہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 45 دن کے لیے ویزہ جاری کیا گیا ہے، مجھے یہاں آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی اور بہت پیار مل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پانچ سال بعد بھارت آئی ہوں اور شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہوں، میرے پاکستان میں اہلخانہ بے حد خوش ہیں۔

جویریہ کے منگیترسمیر خان نے کہا کہ 2018میں، میں جرمنی میں تعلیم حاصل کر رہا تھا ،جب میں نےاپنے والدکے موبائل میں جویریہ کی تصویر دیکھی، میں نے اس معاملے پر اپنی والدہ سے بات کی کہ میں جویریہ سے شادی کا خواہش مند ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ اور اہلخانہ بہت خوش ہیں کہ ہم جنوری میں شادی کر نے جا رہے ہیں۔

اپنے بچوں کیساتھ نیپال جانے والی مبینہ پاکستانی خاتون سیما حیدر کے بارے میں ان دنوں انڈین میڈیا میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔اب کوئی ان کا ذکر تک نہیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/03/08/2023/%D8%B4%D9%88-%D8%A8%D8%B2/34746/

کچھ عرصہ قبل خبریں آئی تھیں کہ سیما حیدر اب بالی ووڈ کی فلم میں نظر آئیں گی اور اس کی جلد عکس بندی شروع کر دی جائے گی۔ لیکن اس خبر کی بھی ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں پاکستان میں سیما حیدر کے سابق شوہر کے جنازے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیما حیدر کے سابق شوہر کا حال ہی میں پاکستان میں انتقال ہوا ہے۔ ویڈیو میں جنازے کی تصویریں دکھائی گئی ہیں۔

تاہم سیما حیدر کے سابق شوہر کے انتقال کے حوالے سے پوسٹ کے دعوے کی تصدیق کے لیے تلاش کرنے پر، ہمیںاس کی تصدیق کرنے والی کوئی تازہ ترین خبریں نہیں مل سکیں۔ اگر سیما حیدر کے سابق شوہر کا حال ہی میں انتقال ہوا ہوتا تو شاید کئی نیوز ویب سائٹس نے یہ اطلاع دی ہوتی۔

کچھ عرصہ قبل سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کے یوٹیوبر دوست محسن نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سیما حیدر نے ان سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔ محسن نے اس سے قبل ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سیما یہ دیکھ رہی ہیں تو مجھ سے رابطہ کریں۔

اس پر سیما حیدر نے اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ان سے بات کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد سیما حیدر نے محسن کو انسٹاگرام پر کئی آڈیو پیغامات بھیجے اور پھر ویڈیو کال پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/23/07/2023/latest/33194/

محسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیما حیدر سے انٹرویو کے لیے کہا جس پر وہ راضی ہو گئیں۔ تاہم، سیما نے یہ شرط رکھی کہ اس کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کو انٹرویو میں موجود نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم ابھی تک سیما حیدر کا کوئی انٹرویو منظر عام پر نہیں آیا۔

خیال رہے کہ سیما حیدر کے پاکستانی شوہر غلام نے محسن کے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ اکیلی بھارت نہیں پہنچی، کسی نے ان کی مدد کی ہے، جس کا وہ جلد انکشاف کریں گے۔ اس نے کہا تھا کہ سیما اب بھی ہمارے ایک رشتہ دار سے رابطے میں ہے، جو اسے ہر لمحہ معلومات دے رہا ہے۔ میں جلد ہی پوری دنیا کو اس شخص کا نام بتاؤں گا جس نے سیما کی مدد کی۔

سیما کے پاکستانی شوہر غلام نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے جلد بھارت آئیں گے۔ میرے ویزے کا کچھ کام پھنس گیا ہے، جو جلد مل جائے گا۔ اس کے بعد وہ بھارت جائیں گے اور اپنے بچوں کو لے کر آئیں گے۔ غلام حیدر نے مزید کہا کہ سیما حیدر جیسی خواتین کسی کی نہیں ہو سکتیں۔

بعد ازاں ورلڈ کپ کے دوران صرف ایک بار سیما حیدر کے بارے میں خبر آئی تھی جب پاک بھارت میچ کے دوران اس نے انڈیا کی جیت کی خوشی منائی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ یہ تمام بھارتیوں کی جیت ہے۔ پورے انڈیا کو مبارک ہو۔ ان کو مبارک ہو جو بیرون ملک رہتے ہیں۔